ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی-این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوفزدہ لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکلے

دہلی-این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوفزدہ لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکلے

Tue, 03 Oct 2023 20:32:43    S.O. News Service

نئی دہلی،3/اکتوبر(ایس او نیوز/ایجنسی) دہلی-این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث زمین کافی دیر تک لرزتی رہی جس کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر کھلی جگہ پر آ گئے۔

قومی مرکز برائے ارضیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 تھی اور اس کا مرکز نیپال میں تھا۔

 دہلی این سی آر کے علاوہ مغربی یوپی اور اتراکھنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔


Share: